کراچی (اسد ابن حسن) انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (ایاٹا) کے ڈائریکٹر جوعان اینتونیو نے نجی ایئر لائنز کے آپریشن کی معطلی کے حوالے سے اس کے ساتھ کاروبار کرنے والے مختلف اداروں کو مراسلے تحریر کئے ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ ایئر لائن کے ٹکٹ کا اجرا، الیکٹرانک ڈاکومنٹس اور ریفنڈ بند کر دیئے جائیں۔ تمام ادائیگیاں فوری طور پر روک دی جائیں۔ تمام ادائیگیوں کا حساب ترتیب دے کر ایاٹا کو مطلع اور ادارے کو ادائیگیاں کی جائیں۔ تمام ادائیگیوں کا حساب ترتیب دے کر ایاٹا کو مطلع اور اس کو ادائیگی کر دی جائیں، ڈائریکٹ ادائیگیوں سے کسی بزنس پارٹنر کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اگر خودکار آٹومیٹڈ نظام سے ادائیگیوں ہوتی رہی ہیں تو اس کو مینوئل پر تبدیل کردیا جائے۔ تمام بقایا جات براہ راست سیرین ایئر لائن سے فوری طور پر حل کئے جائیں۔