اسلام آباد(اے پی پی)کوئٹہ FC ہیڈ کوارٹر حملہ، دوسرا خودکش حملہ آور افغان شہری نکلا، ناقابل تردید شواہد سامنے،حملہ آور محمد سہیل عرف خباب، افغانستان کے صوبہ وردک کا رہائشی تھا،افغان حکومت کی عہد شکنی،افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے،30 ستمبر کو فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹرز(نارتھ) کوئٹہ پر خود کش حملے میں ملوث دوسرا حملہ آور افغان نکلا۔ تفصیلات کے مطابق فتنہ الخوارج کے افغان خودکش حملہ آور کی شناخت محمد سہیل عرف خباب کے نام سے ہوئی ہے،محمد سہیل عرف خباب افغانستان کے صوبہ وردک کے ضلع میدان شہر کا رہائشی تھا۔کوئٹہ ایف سی ہیڈ کوارٹر حملہ میں 8 شہری شہید اور 40زخمی ہوئے تھے۔ ایف سی ہیڈ کوارٹر کوئٹہ پر حملہ فتنہ الخوارج کے افغان دہشت گردوں کی تازہ ترین شرمناک مثال ہے۔افغان طالبان رجیم کی عہد شکنی اور دہشت گردوں کی مسلسل پشت پناہی پورے خطے کے لئے خطرہ بن چکی ہے۔