اسلام آباد( رانا غلام قادر) وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں پولیومہم کےدوران پولیو ٹیموں کی سکیورٹی یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ نے پولیو مہم کی سیکیورٹی کےلیےخط لکھ دیا ہے۔خیبر پختون خواہ کےمختلف چھ اضلاع کی اکتیس یونین کونسلز میں دس سے تیرہ نومبر تک پولیو مہم شیڈول ہے۔ذرائع کےمطابق وفاقی وزارت داخلہ نے محکمہ داخلہ،آئی جی پولیس،آئی جی فرنٹیئرکورنارتھ اورکمانڈیٹ فیڈرل کانسٹیبلری خیبرپختون خوا کوخط لکھا ہے جس میں پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لیےضروری انتظامات کی درخواست کی گئی ہے-ذرائع کے مطابق نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے سیکیورٹی کی فراہمی کےلیےوزارت داخلہ سے درخواست کی تھی-ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختون خواہ کے6مختلف اضلاع کی31 یونین کونسل میں پولیو مہم کےلیےسیکیورٹی فراہم کی جائے گی-نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹرکی جانب سےوزارت داخلہ کوسیکیورٹی کی فراہمی کےلیےلکھےگئےخط کےمطابق خیبرپختون خواہ کےاضلاع تورغر، بٹگرام،بونیر،ہری پور، مانسہرہ اورشانگلہ میں10 سے13 نومبرکی تاریخیں پولیو ویکسینیشن مہم کے لیےطے کی گئی ہیں۔