• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، سیکرٹری صحت

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری صحت بلوچستان داود خان خلجی نے کہا ہے کہ عوا م کو صحت کی سہولیات فراہم کر نا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ادویات کی کوئی کمی نہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم ایس ڈی کے دورے کے موقع پر کیا اس موقع پراسپیشل سیکرٹری صحت شہک بلوچ ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی ڈاکٹر میر یوسف ، فارماسسٹ سیف الرحمن ، فارماسسٹ سمیع اللہ ، فارماسسٹ گل عالم اور دیگر بھی موجودتھے۔ سیکرٹری صحت کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی ڈاکٹر میر یوسف نے بریفننگ دی۔بریفنگ میں بلوچستان بھر کے ہسپتالوں کے لیے ادویات کی خریداری سمیت دیگر امور زیر بحث لائے گئے اور رولزکے مطابق ادویات کی خریداری یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔سیکرٹری صحت نے کہا کہ ہمیں صحت کی سہولیات کی جلد فراہمی ممکن بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئیں تاکہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ادویات کی کوئی کمی نہ ہو اس کے لیئے ہم سب کو ایک ٹیم کی صورت میں کام کرنا ہوگا ۔
کوئٹہ سے مزید