• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر حلیم صادق کی ڈاکٹر ناشناس سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی سے ملاقات کی بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال بالخصوص کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا دونوں رہنماؤں کے درمیان بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل اور کوئٹہ شہر کی ترقی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطے اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ملاقات میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ عوامی مفاد میں رابطوں اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی بلوچستان ہر اس سیاسی جماعت سے اتحاد کرے گی جو کوئٹہ شہر اور عوام کے مفاد میں مخلصانہ کردار ادا کرے گی انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کا مقصد عوامی فلاح اور شہر کی بہتری ہے بی این پی عوامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی نے کہا کہ ان کی جماعت عوام دوست اور ترقی پسند جماعت ہے جو عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے پرعزم ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کی موجودہ صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے تمام جمہوری قوتوں کو مل کر عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔
کوئٹہ سے مزید