• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے پاس وسائل اور پیسوں کی کوئی کمی نہیں، ڈاکٹر جمال ناصر

راولپنڈی ( جنگ نیوز ) پنجاب کے سابق وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کی خودی کا فلسفہ صرف غریب اورمحروم لوگوں تک محدود اور صاحبان سیاست و اختیار کے دل ودماغ سے معدوم ہو گیا ہے.ہمارے پاس وسائل اورپیسوں کی کوئی کمی نہیں مگر حکومتی سطح پراور انتظامی اداروں میں ایسے منتظم لوگ نہیں جو ان وسائل کو بہترین طریقے سے ایمانداری کے ساتھ استعمال کرکے غربت میں کمی لا سکیں. انہوں نے ان خیالات اظہار کا یوم اقبال کے موقع پر جناح اقبال ساؤتھ ایشئن فورم کے زیراہتمام شاعر مشرق علامہ ڈاکٹرمحمداقبال کے تخفیف غربت ویژن کے موضوع پر انجمن فیض الاسلام، فیض آباد مری روڈ راولپنڈی میں منعقدہ ایک سیمینار سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا.. چیئرمین فورم رانا عبدالباقی، ڈاکٹر سعدیہ کمال، ڈاکٹر مسز صباحت، فورم کے اراکین، انجمن فیض الاسلام کے کیمپس منیجر محمدتنویر اور خواتین و حضرات کی بڑی تعداد موجود تھی. اس موقع پر پنجاب اورخیبر پختونخواہ کے سیلاب متاثرین سمیت مقامی سفید پوش خاندانوں میں گرم لحافوں کے تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔
اسلام آباد سے مزید