• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رتہ امرال کے علاقہ میں زہرخورانی سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ رتہ امرال کے علاقہ میں زہرخورانی سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں گزشتہ روز2کزنزکو سیریس حالت میں لایا گیا، ہسپتال والوں کاکہنا تھاکہ یہ پوائزننگ کیس ہے جہاں حارث بٹ ولد خالد محمود سکنہ موہن پورہ جاں بحق ہو گیا جب کہ اس کاکزن مستحب ولد جہانگیر کو تشویش ناک حالت میں آئی سی یو میں داخل کر لیا گیا۔