اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تحریک نجات مظلومین کے چیف کوآرڈینیٹر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک حکیم الامت شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال کے یوم پیدائش پر انکی تصویر کیساتھ غبارے فضا میں اڑا کر زبردست خراج تحسین پیش کیا ،جے سالک نے اپنی اہلیہ میری جے سالک کے ہمراہ برصغیر کے مسلمانوں کیلئے الگ ملک کا خواب دیکھنے والے عظیم فلسفی شاعر علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر انکی تصویر اور قومی پرچم کیساتھ غبارے فضا میں چھوڑ کر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر جے سالک کا کہنا تھا کہ حکیم الامت شاعر مشرق علامہ محمد اقبال ایک عظیم مفکر فلسفی ادیب اور عاشق رسول ؐتھے۔