• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نانبائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور گرفتاریوں کا نیا سلسلہ شروع،دوبارہ ہڑتال

راولپنڈ ی(جنگ نیوز) آل پاکستان متحد نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر محمدشفیق قریشی نےازام عائد کیا ہے کہ ہڑتال ختم ہونےپر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے نانبائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور گرفتاریوں کا نیا سلسلہ شروع کردیا ہے۔جس کے بعد دوبارہ ہڑتال شروع کردی گئی ہے۔ بھاری جرمانوں اور گرفتاریوں کی وجہ سے دوبارہ شہربھر کے تندور ں کاشٹر ڈان کر دیا گیا تمام شہر کی دکانیں بند کر دی گئیں۔ میرے دونوں بیٹے حمزہ قریشی، بلال قریشی اسی طرح سینئر نائب صدرچن زیب عباسی، گل خان سینئرنائب صدر کا بیٹا، حاجی سفیر اوردو دیگرکاریگر گرفتار کئے گئے ہیں اسی طرح شہر بھر میں متعدد تندور والوں کو اٹھا لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ضلعی انتظامیہ کی طرف ان تمام گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں ۔ہم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ،کمشنر راولپنڈی ڈویثرن، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام تندور والوں کو فی الفور رہا کیا جائے اور بھاری بھر جرمانے و دکانیں سیل کرنے کی تمام انتقامی کاروائیاں بند کی جائیں ۔
اسلام آباد سے مزید