• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چارسدہ سٹی پولیس کا ہوائی فائرنگ کیخلاف کریک ڈاؤن‘ 6 ملزمان گرفتار

پشاور (اے پی پی) ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ محمد وقاص خان کی ہدایت پر ضلع بھر میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں ڈی ایس پی سٹی زرداد علی خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ سٹی عمران خان نے ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرکے 7پستول، ایک کلاشنکوف اور درجنوں کارتوس برآمد کرلیئے۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
پشاور سے مزید