• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسری قمر زمان آل پاکستان جونیئر سکواش چیمپئن شپ 19نومبر سے پشاور میں شروع ہو گئی

پشاور (خصوصی نامہ نگار) تیسری قمر زمان آل پاکستان جونیئر سکواش چیمپئن شپ 19نومبر سے پشاور میں شروع ہوگی جس کیلئے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔ خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے چیئرمین سابق عالمی چیمپئن قمر زمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مقابلوں کے لئے تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں جس کے لئے 40 لاکھ روپے انعامی رقوم رکھی گئی ہیں یہ تیسرا موقع ہے کہ آل پاکستان کی سطح کے مقابلے منعقد کئے جا رہے ہیں جس میں لڑکوں کی انڈر 12، 13، 15، انڈر 17اور انڈر 19کیٹگریز جبکہ لڑکیوں کے انڈر 15، 17 اور انڈر 19کے ایونٹس رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے تین سو کھلاڑی مقابلوں میں شرکت کریں گے۔
پشاور سے مزید