ملتان (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان انٹر بورڈ فٹبال چیمپئن2025 ء کی میزبانی،بہتر انتظامات اور سرپرستی کرنے پرسیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان خرم شہزاد قریشی نے چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان و کمشنر ملتان ڈویژن ملتان عامر کریم خان کو شیلڈ پیش کی، اس موقع پرکمشنر نے کہاکہ انٹربورڈ فٹبال چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے فروغ کا مظہر ہے،انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، میں آل پاکستان انٹر بورڈ فٹبال چیمپئن شپ 2025ء کی بہترین میزبانی اور شاندار انتظامات پر سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد قریشی اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔