کراچی( اسٹاف رپورٹر ) مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران زخمی سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ،موٹر سائیکلیں اور دیگر اشیا برآمد کرلی ،تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری پولیس نے جوابی کارروائی کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی اویس ولد شاہ میر جبکہ ساتھی وقار ولد اکبر کو گرفتار کرکے پستول 30 بور موٹر سائیکل اور موبائل فونز برآمد کرلئے ،میمن گوٹھ پولیس نے پرانا گتا گلی کے قریب مبینہ مقابلے میں زخمی آصف اور وسیم کو گرفتار کر کے پستول ، موٹرسائیکل اور رقم برآمد کرلی ،ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان جہانزیب، ریحان، ذاکر، ابراہیم اور نور محمد سومرو کو گرفتار کرکے چوری شدہ موٹر سائیکل اور منشیات برآمد کرلی ،بن قاسم پولیس نے اسٹیل مل سے لوہا اور قیمتی سامان چوری میں ملوث ملزم روشن مری کو گرفتار کرکے پستول برآمد کرلی ،ماڈل کالونی پولیس نے اسٹریٹ کرمنل صفیر احمد ولد نزیر احمد کو گرفتار کرکے 30 بور پستول برآمد کر لیا ، پیر آباد پولیس نے نیو میانوالی کالونی منگھوپیر روڈ پر کارروائی کرکے محمد اسحاق کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ،پولیس کے مطابق ملزم15 روز قبل جیل سے چھوٹ کر باہر آیا تھا اور اہلیہ سے علیحدگی کے باوجود زبردستی اسکے گھر میں آکر بیٹھاہوا تھا ،ملزم کی سابقہ اہلیہ نے پولیس کواطلاع دی ، گڈاپ سٹی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم محمد نور کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔