کراچی (اسٹاف رپورٹر) گھریلو تشدد ایکٹ 2013 پر مؤثر عملدرآمد کے لیے سندھ کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن کے زیر اہتمام لیگل ایڈ سوسائٹی کے اشتراک سے “آواز دو” پروگرام کے تحت صوبائی سطح کا پالیسی ڈائیلاگ منعقد ہوا، جسے کیئر انٹرنیشنل فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس کے تعاون سے کراچی میں نافذ کیا جارہا ہے، ڈائیلاگ میں پالیسی سازوں، اراکین پارلیمان، سرکاری حکام، سول سوسائٹی اور پسماندہ طبقات کے نمائندوں نے شرکت کی، جہاں گھریلو تشدد کے قانون پر پیش کیے گئے پالیسی پیپر میں قانون سازی میں ترامیم، ادارہ جاتی ہم آہنگی، ایف آئی آر کے طریقہ کار میں بہتری، مؤثر ریفرل سسٹم اور انصاف کے نظام کی صلاحیت بڑھانے سمیت اہم اصلاحات تجویز کی گئیں۔