• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی تحفظ یقینی بنانے کیلئے کراؤڈ مینجمنٹ یونٹ قائم

کراچی( اسٹاف رپورٹر )پولیس کے سیکیورٹی ڈویژن نے اسپیشل کراؤڈ مینجمنٹ یونٹ (CMU) قائم کر دیا ہے، پولیس کے مطابق اس اقدام کا مقصد شہری علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر ، ہنگاموں، عوامی اجتماعات اور ہنگامی حالات میں فوری اور پیشہ ورانہ ردعمل کو یقینی بنانا ہے،یہ خصوصی یونٹ 700تربیت یافتہ اور جدید سازوسامان سے لیس اہلکاروں پر مشتمل ہے جو سیکیورٹی ڈویژن کے مختلف شعبوں سے لیے گئے ہیں جن میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ، سیکیورٹی ون، سیکیورٹی ٹو، کورٹ پولیس، مددگار 15 اور فارنرز سیکیورٹی سیل شامل ہیں، سی ایم یو بڑے پیمانے پر ہونے والے پروگرامز، ہنگاموں اور ممکنہ بدامنی کی صورتحال کو منظم انداز میں سنبھالنے کے لیے مربوط اور نظم و ضبط پر مبنی حکمت عملی اپنائے گا،اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے امن کے قیام میں نظم و ضبط، پیشہ ورانہ مہارت اور فوری ردعمل کی اہمیت پر زور دیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید