کراچی( اسٹاف رپورٹر )پاکستان رینجرز نے شاہ لطیف ٹاؤن نزد میرج لان سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث کاکا گینگ سے تعلق رکھنے والے 3 کارندوں جہانزیب ولد جاوید، لونگ ولد کھمبو اور محمد منیر عرف ہنی ولد فیاض احمد کو موقع واردات سے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ایک 30 بور پستول بغیر لائسنس، 2 موٹر سائیکلیں، 3 موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کر لی گئی،ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ کراچی کے مختلف علاقوں شاہ لطیف ٹاؤن، منزل پمپ، اسپتال چورنگی، شہر یار ٹاؤن اور یونس چورنگی سے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شہریوں سے اسلحے کے زور پر موبائل فونز اور نقدی چھیننے سمیت ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں،ملزم منیر نے مزید انکشاف کیا کہ وہ فیکٹری ایریا میں ریکی کے بعد دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر فیکٹری ملازمین سے تنخواہ لوٹ لیا کرتے تھے، ملزم منیر جرائم پیشہ افراد کو کرایہ پر موٹرسائیکل بھی مہیا کرتا تھا۔