کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کالونی میں مسلح ملزمان کمسن بیٹی کے سامنے باپ سے اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل چھین کر فرارہو گئے،تفصیلات کے مطابق ماڈل کالونی نجی اسپتال کے قریب واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماڈل کالونی کا رہائشی محمد کاشف اپنی کمسن بیٹی کو اسکول چھوڑنے جا رہا تھا کہ اس دوران دو موٹر سائیکلوں پر سوار 3 ملزمان شہری کا تعاقب کرتے ہوئے آئے اور اسلحے کے روز پر شہری کو روک کراس کے موٹر سائیکل چھین لی ،مسلح ملزمان نے شہری کو جان سے مارنے دھمکی بھی دی،متاثرہ شہری نے واردات سے متعلق ماڈل کالونی تھانے میں رپورٹ درج کرادی ہے۔