• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پولیس کے افسران و جوانوں میں تقریب تقسیم فلیٹس الاٹمنٹس کا انعقاد

کراچی( اسٹاف رپورٹر)پولیس ہیڈکوارٹرز گارڈن ساؤتھ اور کلفٹن میں سندھ پولیس کے افسران و جوانوں میں تقریب تقسیم فلیٹس/الاٹمنٹس کا انعقاد کیا گیا،آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، ایڈیشنل آئی جیز ، ڈی آئی جیز واہلکاروں میں فلیٹس الاٹمنٹ کے اجازت نامے تقسیم کیئے گئے۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن و ایڈشنل آئی جی کراچی نے تقریب سے خطاب کیا، ایڈشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ سندھ پولیس کے افسران و جوانوں کو رہائشی فلیٹ ملنے پرمبارکباد دیتاہوں، کراچی میں سب سے زیادہ درخواستیں رہائشی مکان کی الاٹمنٹ کے لئے موصول ہوتی ہیں،ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ جوانوں کو ان کی پوسٹنگ کے نزدیک رہائش دے سکیں،آئی جی سندھ نے کہا کہ ان فلیٹس کی تعمیر میں سندھ حکومت کے تمام اداروں کی مدد پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، میں ان تمام سابقہ آئی جیز کا بھی مشکور ہوں کہ جنہوں نے اپنے تصورات کو حقیقت کا رنگ دینے میں بھرپور کردار ادا کیا،یہ فلیٹس ایڈیشنل آئی جیز اور ڈی آئی جیز کو الاٹ کیئے جارہے ہیں، گارڈن ہیڈکوارٹرز میں گھر کے ملنے سے 40 افسران کو ریلیف ملا ہے،آئی جی سندھ نے کہا کہ قوی امید ہے کہ ہمارا ورکس اینڈ سروسز کا محکمہ بقیہ 28 فلیٹس کی تکمیل کو بھی جلد سے جلد ممکن بنائے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید