کراچی( اسٹاف رپورٹر )کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مہران ٹاؤن D-11 بس اسٹاپ سے موٹر سائیکل لفٹنگ گینگ کے 5 کارندوں جاوید ولد عبدالمجید، مزمل ولد عزیز، شاہد ولد حاجی احمد، سلمان ولد لعل خان اور فیضان ولد نوید کو گرفتار کرکے 8چیچس،3کھلی ہوئی موٹر سائیکلیں، ایک مکمل انجن اور موٹر سائیکل کے دیگر پارٹس برآمد کر لئے ۔