کراچی( اسٹاف رپورٹر )پاکستان رینجرز (سندھ) اور کسٹم انفورسمنٹ نے سرسید روڈ سے گوداموں میں چھپایا گیا بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ کپڑا برآمد کر لیا،ترجمان رینجرز کے مطابق چھاپہ مار کارروائی کے دوران اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان عبدالصادق، جان محمد، نورمحمد، نثار احمداور کومند خان کو گرفتار لیا، برآمد شدہ نان کسٹم پیڈ کپڑا 22 منی ٹرکوں اور ایک کنٹینر کے ذریعے مزید قانونی کاروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔