کراچی (اسٹاف رپورٹر)جما عت اہلسنّت کراچی کے نائب ناظم علامہ شوکت حسین سیالوی نے کہا ہےکہ پیغمبر اسلام ؐکی حیا ت طیبہ اہل ایمان کیلئے ایک روشن مثال ہے، عصر ِ حا ضر میں نبی کریمؐ کی سیرت طیبہ کا احیا ء ضروری ہے، اللہ اور رسولﷺ کے احکا ما ت پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں،جما عت ا ہلسنّت و بزم حسنین کریمین کے زیر اہتمام محمود آباد ٹی پی ٹو میں محفل میلاد و گیارہویں شریف سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک امت قرآن و سنّت پر عمل پیرا رہی عظمت و شوکت اس کا وقار بنی رہی، محفل میں جما عت ا ہلسنّت کے ناظم سید رفیق شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ دینی اصولو ں پر استقا مت ہی مسلمانوں کی کا میابی کی کنجی ہے۔