کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ بار کونسل کے 18 نومنتخب اراکین نے 27 ویں ترمیم کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی طرح 27 ویں آئینی ترمیم بھی غیر آئینی اور آمریت کی جانب سفر کا آغاز ہے، مجوزہ ترمیم کے ذریعے غیر قانونی نوعیت کے مستقل عہدے کے قیام کی کوشش کی جارہی ہے، پارلیمنٹ آئین کی بنیادی خصوصیات میں ردوبدل نہیں کرسکتی، آئین پاکستان عدلیہ کی آزادی پر قدغن کی اجازت نہیں دیتا،اگر پارلیمنٹ آئین کی بنیادی خصوصیات میں ردوبدل کرنا چاہتی ہے تو پہلے خود کو تحلیل کرے۔