کراچی (پ ر) ممتاز خطیب علامہ صادق عباس عابدی نے یوم ولادت امام زین العابدین ؑ کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات قرار دیا اور مقصد تخلیق اللہ کی عبادت ہے ، انہوں نے کہا کہ عبادت کی معرفت رکھنے والا صرف خالق حقیقی کو سجدہ کرتا ہے ، اگر مقصد عبادت کو سمجھ لیا جائے تو معاشرے سے ظلم اور نا انصافی کا خاتمہ ہوجائے لہٰذا ہمیں سیرت اہلبیت ؑ پر عمل کرنا ہوگا تاکہ ہم خدا کے برگزیدہ بندوں میں شامل ہوجائیں۔