• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آغا خان یونیورسٹی کے برین اینڈ مائنڈ انسٹی ٹیوٹ کی طرف سےتقریب

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) آغا خان یونیورسٹی کے برین اینڈ مائنڈ انسٹی ٹیوٹ کی طرف سےتقریب ہوئی جس میں پاکستانی تارکین وطن اور نوجوانوں میں ذہنی صحت کے ایک خطرناک بحران کو اجاگر کیا گیا طبی ماہرین نے پالیسی سازوں پر زور دیا کہ وہ ذہنی صحت کی دیکھ بھال کو قومی اور مائیگریشن فریم ورک میں ضم کریں ماہرین نے بتایا کہ ہجرت اکثر معاشی مشکلات، بے روزگاری، اور 2022 کے سیلاب جیسے موسمی حالات کے درمیان بقا کی حکمت عملی ہوتی ہے جس نے 33 ملین افراد کو بے گھر کر دیاہے ڈاکٹر فلک مدھانی کا کہنا تھا کہ چار دہائیوں کے دوران 10 ملین سے زائد پاکستانی جن میں زیادہ تر سندھ اور پنجاب بلوچستان کے دیہی علاقوں سے وابستہ افراد شامل ہیں خلیج تعاون کونسل کے ممالک میں ہجرت کر چکے ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید