• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بدامنی اورمہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ،پشتونخوامیپ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع پشین کے صدر عمر خان ترین کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس سے پارٹی کے ضلعی صدر عمر خان ترین، مرکزی سیکرٹری عبدالحق ابدال، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اقبال بٹے زئی، عنایت خان کاکڑ، عصمت کمالزئی، عبدالمناف وکیل، شاہ ولی کاکڑنے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ حکومت بدامنی ، بےروزگاری ، مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے امن و امان کی ابتر صورتحال کے باعث عوام آئے روز نقصانات سے دوچار ہورہے ہیں پشین ضلع کے عوام بھی اس وقت محفوظ نہیں لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کا فیصلہ انتہائی عجلت میں کیا گیا جس کے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں لیویز فورس کے افسران و سپاہیوں کے خلاف کوئی بھی کارروائی قابل قبول نہیں لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے نادرا پشتون دشمنی ترک کرکے عوام کو شناختی کارڈ کی فراہمی میں آسانی لائے خود ساختہ ایس او پیز اور غیر ضروری طور پر شناختی کارڈ بلاک کرنے اورکمیٹیوں میں شفافیت کی بجائے زیر التواء رکھنے کے اقدامات قابل مذمت ہیں تمام بلاک شناختی کارڈزکے فوری اجراء اور کمیٹیوں میں شفافیت کو یقینی بناکر جلد سے جلد شناختی کارڈ ز بحال کیے جائیں انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین اس وقت پامال ہے مسلسل غیر منتخب پارلیمنٹ سے غیر آئینی، غیر قانونی، غیر جمہوری ترامیم وقوانین منظور کیےجارہے ہیں جن کا مقصد پارلیمنٹ کو بے وقعت بنا کر سیاسی جمہوری نظام سے عوام کو بدظن کرنا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کا ساتھ دےکر ملک کو درپیش ہمہ جہت بحرانوں اور مسلط حکومت سے نجات دلائیں۔
کوئٹہ سے مزید