• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی ٹیم کی ڈھاکا میں پریکٹس، فیڈریشن ہیڈ کوچ کو منانے میں ناکام

کراچی (اسٹاف رپو رٹر) بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا۔ قومی کھلاڑیوں نے منگل کو قومی کھلاڑیوں نے دو سیشن میں پریکٹس کی۔ دریں اثنا کھلاڑیوں نے اہم سیریز سے قبل ہیڈ کوچ کی عدم دستیابی کو مایوس کن قرار دے دیا۔ پلیئرز کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف اور طاہر زمان کو افہام و تفہیم سے معاملہ حل کرنا چاہیے تھا۔ ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف حکام طاہر زمان سے رابطہ کر کے انہیں ڈھاکا جانے پر رضامند کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اطلاعات یہ بھی ہے کہ طاہر زمان فی الحال ٹیم جوائن کرنے کو تیار نہیں اور انہوں نے دورئہ اسپین سے بھی عدم دستیابی کا اظہار کیا ہے۔ خیال رہے کہ ہیڈ کوچ طاہر زمان نے کیمپ میں تاخیر سے رپورٹ کرنے پر دو کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کا کہا تھا۔ فیڈریشن نے ڈراپ کرنے کی بجائے تمام تاخیر سے آنے والے کھلاڑیوں کو جرمانے کا کہا ۔

اسپورٹس سے مزید