نئی دہلی (اے ایف پی) بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے بھڑک ماری ہے کہ نئی دہلی دھماکا ’’سازش‘‘ ہے، ذمہ داروں کو بخشا نہیں جائے گا،ایجنسیاں سازش کی تہہ تک پہنچیں گی،جبکہ وزیر داخلہ امت شاہ کا کہنا تھا ہر ملزم کو انجام تک پہنچایا جائےگا۔حکام نے تاحال لال قلعہ کے قریب دھماکے کی اصل وجہ کا اعلان نہیں کیا ، تاخیر کی وجہ فرانزک تجزیے کا انتظار بتایا گیا ہے۔ مودی نے دارالحکومت کے تاریخی لال قلعہ کے قریب پیر کے روز ہونے والے ہولناک کار دھماکے کو "سازش" قرار دیتے ہوئے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم ظاہر کیا۔ اس واقعے میں کم از کم 13افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوئے جب کئی گاڑیوں میں آگ پھیل گئی۔ حکام نے فی الحال دھماکے کی اصل وجہ کا اعلان نہیں کیا اور فرانزک تجزیے کا انتظار کر رہے ہیں۔