• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی قیادت متوقع حربے استعمال کرتے ہوئے غلط بیانیہ جوڑ رہی ہے، بھارتی ترجمان کی ہرزہ سرائی

کراچی ( جنگ نیوز) بھارت نے ایک مرتبہ پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے اسلام آباد دہشتگردی کے حملے کا ذمہ داربھارت کو قراردینے کا الزام یکسرمسترد کردیے ہیں۔بھارت نے اپنے بیان میں ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اس ملک کی ہوش وحواس سے بیگانہ قیادت پھر سے متوقع حربے استعمال کرتے ہوئے غلط بیانیہ جوڑرہی ہے۔۔ پاکستان کا یہ متوقع حربہ ہے کہ وہ بھارت کیخلاف جھوٹے بیانیے گھڑتا ہے تاکہ وہ اپنے ملک میں فوجی ایما پر جاری آئینی بربادی اور اقتدارغصب کرنے کے ( اس عمل سے) توجہ ہٹائی جاسکے جو کہ اس ملک میں ہورہا ہے ۔ اسلام آباد میں خودکش حملے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوئے تھے بھارتی دفتر خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ ’’ بین الاقوامی برادری حقیقت سے خوب آگاہ ہے اور پاکستان اپنے ’’ مایوسانہ منصوبوں ‘‘ سے اسے گمراہ نہیں کر سکتا۔
اہم خبریں سے مزید