اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ؛ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 19 افسران کی عبوری سنیارٹی لسٹ جاری کر دی ، فہرست میں 200افسران شامل ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دستاویزی ثبوت ہمراہ 15 روز کے اندر اعتراضات طلب کرلئے ۔ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی منظوری سے جاری عبوری سنیارٹی لسٹ کے سرکلر کے مطابق سینیارٹی لسٹ متعلقہ قواعد کے تحت تیار کی گئی اسے متعلقہ افسران کو فراہم کر دیا گیا ۔ اور انھیں یہ ہدایت کی گئی کہ لسٹ میں کسی بھی اندراج پر اعتراض ہو تو اسے دستاویزی ثبوت کے ہمراہ 15 روز کے اندر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال کیا جائے۔