• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ پر حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید، اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا بل منظور

کراچی (نیوزڈیسک)غزہ پر صہیونی حملوں مزید تین فلسطینی شہید، اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا بل منظور ، ناقدین کا کہنا ہے کہ منظورقانون عملاً فلسطینیوں پر لاگو ہوگا نہ کہ یہودی عسکریت پسندوں پر،ہزاروں لاشیں ملبے تلے،نکالنے کیلئے مشینری نہیں، سول ڈیفنس نے 35لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کیں، 38 نامعلوم افراد دفن ، امریکی ثالث جیرڈ کشنر کی نیتن یاہو سے ملاقات۔ ممکنہ تقسیم کے خدشات بڑھ گئے۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ کی وزارتِ صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں کم از کم تین فلسطینی شہید ہوئے ہیں، حالانکہ جنگ بندی کے باوجود حملے جاری ہیں۔غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 69 ہزار 182 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ ہزاروں کی لاشیں ملبے تلے دفن ہیں۔ غزہ کی سول ڈیفنس نے غزہ سٹی کے شیخ رضوان کلینک سے 35 نامعلوم لاشیں بازیاب کر کے الشفا اسپتال منتقل کیں، جہاں ان کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں، اور بعد ازاں انہیں دیر البلح کے قبرستان میں دائمی طور پر دفن کیا جائے گا۔ اسرائیل نے اب تک315 لاشیں غزہ حکام کو واپس کی ہیں۔ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری ہیں اور غزہ حکام کے مطابق 10 اکتوبر سے 10 نومبر کے درمیان کم از کم 282 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی ، جس میں 242 فلسطینی شہید اور 622 زخمی ہوئے۔اس دوران اسرائیلی پارلیمنٹ نے ’دہشت گردی‘ کے لیے سزائے موت کے بل کا پہلا مرحلہ منظور کیا، جسے دائیں بازو کے وزیر قومی سلامتی ایتامار بن گویر نے پیش کیا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ قانون عملاً فلسطینیوں پر لاگو ہوگا نہ کہ یہودی عسکریت پسندوں پر۔ انسانی حقوق کے گروپوں نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون فلسطینیوں کو نشانہ بناتا ہے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
اہم خبریں سے مزید