کراچی (نیوز ڈیسک) جرمنی کا 30 ارب ڈالر کا فوجی لباس، بکتر بند و سامان خریداری کا منصوبہ، جس کا مقصد فوج کی تعداد کو موجودہ 2.8 لاکھ سے بڑھا کر 2030 کی دہائی تک 4.6 لاکھ کرنا ہے۔ جرمنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ برسوں میں اپنے فوجیوں کے لیے لباس، ذاتی سازوسامان اور بکتر بند گاڑیاں خریدنے پر 30 ارب ڈالر سے زائد خرچ کرے گا۔ وزارتِ خزانہ کی دستاویزات کے مطابق تقریباً 19 ارب یورو (22 ارب ڈالر) منصوبہ “فیزر” کے تحت فوجیوں کے لیے نئی وردیاں اور آلات پر خرچ ہوں گے، جو 2034 تک مکمل ہوگا۔ اس منصوبے کا مقصد فوج کی تعداد کو موجودہ 2.8 لاکھ سے بڑھا کر 2030 کی دہائی کے وسط تک 4.6 لاکھ کرنا ہے۔ اس کے علاوہ، 7.5 ارب یورو 2037 تک پہیوں والی نئی بکتر بند گاڑیوں کی خریداری کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔