لاہور (آصف محمود بٹ) حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر کی تمام شوگر ملوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گنے کی کرشنگ سیزن 2025-26 کا آغاز 15 نومبر 2025 سے ہر صورت کریں، بصورتِ دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔یہ احکامات گورنر پنجاب کی منظوری سے جاری ہونے والے محکمہ پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ کے نوٹیفکیشن نمبر SO(Food)2-23/2025 کے تحت دیے گئے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی تمام شوگر فیکٹریوں کے مالکان 15 نومبر سے کرشنگ کا آغاز کریں۔ اس فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے کین کمشنر پنجاب امجد حفیظ نے نہ صرف تمام شوگر ملوں کے مالکان و جنرل منیجرز کو نوٹس جاری کیے ہیں بلکہ صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ایڈیشنل کین کمشنرز کو بھی سخت احکامات دیے ہیں۔