• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب خاموش ہوجاؤں گا، امریکی سرمایہ کار، وارن بفیٹ کا اعلان، 60 سال بعد کمپنی قیادت سے رخصتی

کراچی (نیوز ڈیسک) وارن بفیٹ نے اعلان کیا ہے کہ اب میں خاموش ہوجاؤں گا، 60 سال بعد کمپنی قیادت سے رخصتی، 95 سالہ سرمایہ کار نے آخری خط میں CEO کی حیثیت سے سبکدوشی کا اعلان کیا، ان کا اپنی بیشتر دولت 149 ارب ڈالر عطیہ کرنیکا کا ارادہ ہے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی سرمایہ کار اور برکشائر ہیتھ اوے کے مشہور CEO وارن بفیٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال کے اختتام پر کمپنی کی قیادت چھوڑ کر “خاموش” ہو جائیں گے، تاہم وہ مکمل طور پر منظر سے غائب نہیں ہوں گے۔ 95 سالہ بفیٹ نے اپنے آخری خط میں لکھا کہ وہ آئندہ سالانہ رپورٹ کا پیغام نہیں لکھیں گے، مگر ہر سال تھینکس گیونگ کے موقع پر پیغام جاری کرتے رہیں گے اور اپنی دولت کے بڑے حصے کو خیراتی کاموں کے لیے وقف کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید