• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد بار کا خودکش حملے کی مذمت، 3 روزہ ہڑتال کا اعلان

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد بار کونسل نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر خود کش حملہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے آج سے تین روزہ ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وحشیانہ حملے محض افراد پر حملے نہیں بلکہ براہ راست قانون کی حکمرانی اور نظام انصاف پر حملے ہیں۔ وائس چیئرمین نصیر کیانی اور ممبران بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ بار کونسل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کمپلیکس، G-11، اسلام آباد میں ہونے والے گھناؤنے دہشت گردانہ حملے پر اپنے گہرے دکھ، صدمے اور غم و غصے کا اظہار کرتی ہے، جس کے نتیجے میں قانونی برادری کے اراکین سمیت متعدد بے گناہ شہریوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور زخمی ہوئے۔ اسلام آباد بار کونسل ایک عدالتی ادارے کو نشانہ بنانے والے دہشت گردی کے اس بزدلانہ اقدام کی پر زور مذمت کرتی ہے جو کہ انصاف کی فراہمی کیلئے ہے۔ وکلاء، قانونی چارہ جوئی اور عدالتی عملے پر اس طرح کے وحشیانہ حملے محض افراد پر حملے نہیں بلکہ براہ راست قانون کی حکمرانی اور نظام انصاف پر حملے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید