• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت آئین کا حلیہ بگاڑ رہی ہے، اصل شکل میں بحال کروائیں گے، حافظ نعیم

لاہور (جنگ نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہموجودہ حکومت آئین کا حلیہ بگاڑ رہی ہے۔لاہور بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئےحافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہم آئین پاکستان کو اصل شکل میں بحال کروا کر رہیں گے، 26ویں آئینی ترمیم پر بھی ملاقاتیں ہوئیں لیکن ہمارا مؤقف واضح تھا، ہم اس وقت بھی آئین کے ساتھ کھڑے ہوئے اور آج بھی کھڑے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ ختم کر کے چیف جسٹس سپریم کورٹ کر دیا گیا، اب آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیراعظم لے کر آئیں گے جس کو وزیراعظم چاہیں گے، وہ چیف جسٹس آئے گا ۔
اہم خبریں سے مزید