کراچی (نیوز ڈیسک)برطانیہ کے میڈیکل جرنل میں شائع شدہ ایک جامع جائزے کے مطابق حمل کے دوران پیراسیٹامول (ٹائلنول) لینے اور بچوں میں آٹزم یا ADHD کی تشخیص کے درمیان کوئی واضح تعلق نہیں پایا گیا۔ جائزے میں نو سابقہ سائنسی جائزوں اور 40 مشاہداتی مطالعات کا تجزیہ کیا گیا، جن میں بعض میں ممکنہ تعلق کی بات کی گئی تھی، لیکن بیشتر نے یہ وضاحت دی کہ خاندانی جینیات اور دیگر عوامل اثرانداز ہو سکتے ہیں۔ ماہرین نے کہا کہ اگر حاملہ خواتین کو بخار یا درد کے لیے پیراسیٹامول کی ضرورت ہو تو وہ اسے لے سکتی ہیں، کیونکہ بلند بخار کا جنین پر خطرہ ہو سکتا ہے۔