• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتنا سانولاپن: مس یونیورس مقابلے میں شریک پاکستانی امیدوار کے رنگ روپ نے خوبصورتی کے معیارات پر نئی بحث چھیڑ دی

کراچی ( جنگ نیوز) تھائی لینڈ میں ہونے والے مس یونیورس کے مقابلے میں ایک پنجابی مسیحی خاندان سے تعلق رکھنے والی اور برطانیہ میں پلی بڑھی ایک پاکستانی لڑکی روماریاض نے پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر توجہ حاصل کی ہے۔ ان کے گہرے سانولے رنگِ روپ اور جسمانی ساخت نے جنوبی ایشیائی خوبصورتی کے معیارات کو چیلنج کیا ہے اوراس نے خوبصورتی کے معیارات پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ، جہاں صارفین اس بات پر منقسم ہیں کہ کیا وہ واقعی مثالی پاکستانی خوبصورتی کی نمائندگی کرتی ہیں۔ ناقدین نے ان کے گورے رنگ، ان کے مسیحی مذہب اور بیرون ملک پرورش پانے پر سوال اٹھائے ہیں، یہ دلیل دیتے ہوئے کہ وہ پاکستانی خوبصورتی کی ملکہ کی روایتی تصویر پر پوری نہیں اترتیں۔کچھ تو یہاں تک کہہ گئے کہ وہ "بہت سیاہ ہے"، "اُسے وزن کم کرنے کی ضرورت ہے"، "پاکستانی خوبصورتی کی حقیقی نمائندگی نہیں"، "پاکستانی درحقیقت بہت خوبصورت ہوتے ہیں"، جو جنوب ایشیائی خوبصورتی کے معیارات میں گورے رنگت کی گہری پسندیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید