کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک کو پرانے واجبات وصول کرنے کی اجازت دینے پر نیپرا سے جواب طلب کر لیا۔ ہائی کورٹ میں نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کو پرانے واجبات کی وصولی کی اجازت دینے سے متعلق ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی عامر صدیقی کی نیپرا کے ایس آر او کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ کے الیکٹرک کے وکیل نے کہا کہ ایس آر او کے خلاف اپیلوں پر نیپرا پہلے ہی فیصلہ دے چکا ہے۔ نیپرا نے نظر ثانی کی درخواستیں مسترد کر کے ازخود نوٹس کے تحت ٹیرف پر نظر ثانی کی۔ کے الیکٹرک نے نیپرا کے فیصلے کے خلاف عبوری حکم امتناع حاصل کر رکھا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ وہ معاملہ ہماری درخواست سے الگ ہے۔ نیپرا نے سپلائی ٹیرف سے متعلق نظر ثانی کی درخواستیں مسترد کی تھیں۔