کراچی (جنگ نیوز) ڈرامہ سیریل ”پتھر دل“ کی آخری قسط آج ”جیو ٹی وی“پرنشر ہوگی۔ جیو ٹی وی پر نشر کیا گیا ڈرامہ سیریل ”پتھر دل“ اب اپنی کہانی کے اختتامی موڑ پر پہنچ چکا ہے۔ پہلی ہی قسط سے ناظرین کی بھرپور توجہ حاصل کرنے والا یہ ڈرامہ اپنے دلچسپ موڑ، مضبوط کرداروں اور حقیقت سے جڑی کہانی کے باعث ہر دل میں جگہ بنا چکا ہے۔ لالچ، محبت اور رشتوں کے ٹوٹنے جڑنے کے گرد گھومتی اس کہانی نے ناظرین کو گہرے تجسس میں مبتلا رکھا۔ ن مناہل، زین، ولید اور ماجدہ کے کرداروں نے انسانی فطرت کے کئی پہلوؤں کو اجاگر کیا اور ناظرین کو ہر قسط کے ساتھ سوچنے پر مجبور کردیا۔