کراچی (جنگ نیوز)”کیس نمبر 9“: کامران کی عزتِ نفس داؤ پر، بینش کے سوالوں نے بھی تجسس بڑھادیا، 15ویں قسط آج ”جیوٹی وی“ پر دیکھیں ۔ سنسنی خیز ڈرامہ سیریل ”کیس نمبر 9“ کی نئی قسط میں کہانی اب ایک نیا رخ اختیار کرنے جا رہی ہے۔ عدالت میں بینش کے تیز و تند سوالات نے کامران کے اعتماد کو متزلزل کردیا ہے اور اب سب کی نظریں اس پر مرکوز ہیں کہ وہ اپنی عزتِ نفس کے دفاع کیلئے کونسی نئی چال چلے گا۔ معروف صحافی شاہ زیب خانزادہ کی تحریر کردہ کہانی ہر قسط میں نئے انکشاف اور غیر متوقع موڑوں کے باعث ناظرین کو مسلسل حیرت میں ڈال رہی ہے۔ سحر کے مقدمے میں عدالت کے اندر بڑھتی کشیدگی، بینش کی جرأت مندانہ پیش رفت اور کامران کے بدلتے تیور اس قسط کو مزید پراثر بنائیں گے۔