دبئی (سبط عارف )دبئی میں اڑنے والی ٹیکسی کی آزمائشی پرواز، 2026 میں عوامی استعمال کا اعلان،دبئی میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے رش سے پریشان نہ ہوں، اب منزل تک پہنچانے کیلئے آئیر ٹیکسی تیار ہیں۔ دبئی میں سفری سہولت کے طور پر اڑنے والی ٹیکسی (ایئر ٹیکسی) کی پہلی کامیاب آزمائشی پرواز مکمل کر لی گئی۔ یہ پرواز امریکی کمپنی جوبی ایوی ایشن کے تعاون سے مرغم سے دبئی ورلڈ سینٹرل (المکتوم ایئرپورٹ) تک ہوئی۔یہ پیش رفت دبئی ایئر شو 2025 کے افتتاح سے چند دن قبل کی گئی ہے ۔ دبئی میں ٹریفک کے منتظم ادارے روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA) نے دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کو منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔