کراچی( افضل ندیم ڈوگر) آذربائیجان سے اڑان بھر کر ترکیے واپس جاتے ہوئے جارجیا میں گر کر تباہ سی 130 کارگو طیارہ لگ بھگ 42 سال تک رائل سعودی ایئر فورس میں شامل رہا۔ فلائٹ ڈیٹا کے مطابق پرواز TUAF543 کے طور پر اڑان بھرنے والا لاک ہیڈ C-130E ہرکولیس طیارہ 57 سال پرانا تھا۔ جو سال 2010 میں ترک فضائیہ کو منتقل ہونے سے پہلے رائل سعودی ایئر فورس میں سروس فراہم کرتا رہا۔