• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبت میں 416 سال پرانی دنیا کی قدیم ترین انگور کی بیل دریافت

کراچی (نیوز ڈیسک) تبت میں 416 سال پرانی دنیا کی قدیم ترین انگور کی بیل دریافت،گنیز ورلڈ ریکارڈز کی تصدیق، عمر درخت کے حلقوں کے تجزیے سے معلوم کی گئی، پہاڑی علاقے میں 8 ہزار فٹ بلندی پر واقع ہے۔ چین کے تبت کے علاقے میں دریافت ہونے والی ایک انگور کی بیل کو گنیز ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کی سب سے پرانی زندہ جنگلی بیل قرار دیا ہے، جس کی عمر 416 سال بتائی گئی ہے۔ یہ نایاب بیل زوؤبا گاؤں، زوگانگ کاؤنٹی میں پائی گئی، جہاں اسے چانگدو شہر میں قدیم درختوں کے ایک سائنسی سروے کے دوران دریافت کیا گیا تھا۔ بعد ازاں ساؤتھ ویسٹ فاریسٹری یونیورسٹی کے ماہرین نے اس کی عمر کا تعین درخت کے حلقوں اور جسمانی پیمائشوں کے ذریعے کیا۔
اہم خبریں سے مزید