کراچی (افضل ندیم ڈوگر) ایران سے اسلام آباد کی پرواز فنی خرابی پر تہران ایئرپورٹ پر واپس اتار لی گئی۔ فنی خرابی دور کرکے پرواز 10 گھنٹے بعد آپریٹ کی گئی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایران ایئر ٹور کی پرواز کی ای 99778 تہران سے اسلام اباد کیلئے روانہ ہوئی تو ایئر بس اے 310 طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ جس پر پرواز کو سوا گھنٹے بعد واپس تہران ایئرپورٹ اتار لیا گیا۔ فنی خرابی دور کرکے طیارہ 10 گھنٹے بعد دوبارہ روانہ ہوا اسلام اباد سے تہران واپسی کی پرواز کی روانگی میں 10 گھنٹے تاخیر ہوئی۔