• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل حکومت نے قبائلی علاقوں کے پاکستان کا حصہ ہونے کا پہلی بار اقرار کرلیا

اسلام آباد (صالح ظافر) کابل حکومت نے قبائلی علاقوں کے پاکستان کا حصہ ہونے کا پہلی بار اقرار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کابل میں طالبان حکومت بھی ان دارالحکومتوں میں شامل ہے جنہوں نے منگل کے روز کیڈٹ کالج وانا اور اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس پر ہونے والے خودکش حملوں کی مذمت کی ہے۔طالبان حکوت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ، پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے کے ساتھ ساتھ وانا میں ایک تعلیمی مرکز پر ہونے والے حملے کے حوالے سے اپنے گہرے رنج اور مذمت کا اظہار کرتی ہے، جس میں درجنوں جانیں ضائع ہوئیں اور کئی لوگ زخمی ہوئے۔ اعلیٰ سفارتی ذرائع نے جنگ کو بتایا کہ کابل میں طالبان حکومت نے پہلی بار یہ اعتراف کیا ہے کہ قبائلی علاقے پاکستان کا حصہ ہیں، چونکہ ’’وانا پاکستان کا حصہ ہے۔

اہم خبریں سے مزید