• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب و برطانوی این سی اے مابین سنگین جرائم کنٹرول کرنے متعلق ایم او یو پر اتفاق

اسلام آباد(طاہر خلیل)قومی احتساب بیورو (نیب) کے قائم مقام چیئرمین سہیل ناصر اور برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے ڈائریکٹر جنرل گریم بگر سی بی ای کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے اور صلاحیتوں میں اضافے سے متعلق مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ترجمان نیب کے مطابق قائم مقام چیئرمین نیب نے ایم او یو کے مسودے کو حتمی شکل دینے میں این سی اے کے مثبت ردعمل اور بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے انسدادِ بدعنوانی کے باہمی اشتراک میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نیب اور برطانیہ کے انسداد کرپشن اداروں کے درمیان موجودہ قریبی تعاون اور ہم آہنگی قابل تحسین ہے اور تجویز کردہ ایم او یو سے کرپشن کے مقدمات، مالی جرائم اور غیر قانونی اثاثوں کی بازیابی کے لیے ایک موثر اور مربوط فریم ورک قائم ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید