• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملزم کے NCCIA پر الزامات جھوٹے، تحقیقات جاری ہیں، سربراہ ملتان سرکل

کراچی (اسد ابن حسن) ملتان سائبر کرائم سرکل میں پانچ ماہ قبل درج ہونے والے مقدمہ نمبر 108/25میں کال سینٹر میں آن لائن فراڈ کرنے والے 26افراد کے خلاف درج ہوئی جس میں سے 15 گرفتار ہوئے۔ گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم نے موجودہ حالات میں ایجنسی اور اس کے افسران کو بدنام کرنے کے لیے مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ ملزم نے سابق ڈائریکٹر جنرل کو درخواست دی کہ اس کے دفتر اور گھر پر چھاپہ مار کر سائبر کرائم ملتان کی ٹیم، ایک گاڑی،45لاکھ نقد، زیورات اور دیگر اشیاء چھاپہ مار ٹیم ساتھ لے گئی۔ اس حوالے سے عدالت میں جو سپرداری رپورٹ جمع کرائی گئی ہے اس میں سوائے سونے کے زیورات اور رقم کے سب تحریر کیا گیا تھا اور وہ اشیاء بھی ایجنسی کی تحویل میں ہیں۔ رابطہ کرنے پر ملزم نے بتایا کہ اس کے پاس پیسہ غیر ممالک سے گوگل پر اشتہار چلانے کے حوالے سے آتا تھا۔
اہم خبریں سے مزید