• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ نے CDA کو تحلیل کرنے کا فیصلہ معطل کر دیا

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد ارباب طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بنچ نے وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کا سنگل بنچ کا آرڈر معطل کر دیا, سی ڈی اے نے ادارے کو تحلیل کرنے کے عدالتی فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی۔۔ گذشتہ روز سی ڈی اے کی سنگل بنچ کے فیصلہ کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کے دوران سی ڈی اے کی جانب سے کاشف علی ملک ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ جس کیس میں سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کا آرڈر جاری ہوا اس میں استدعا کیا تھی؟ جس پر فریقین کے وکلاء نے کہا کہ ہماری درخواست میں رائٹ آف وے چارجز ختم کرنے کی استدعا گئی تھی۔
اہم خبریں سے مزید