کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اسلام آباد کچہری کے قریب خود کش حملے کے خلاف سندھ بار کونسل کی کال پر کراچی بار ایسوسی ایشن نے یوم سوگ منایا اور ہڑتال کی، وکلا نے سٹی کورٹ کے داخلی دروازے بند کردیئے جس کے باعث سٹی کورٹ کے باہر سائلین کا رش لگ گیا، ہڑتال کے پیش نظر جیلوں سے قیدیوں کو بھی نہیں لایا گیا۔