• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی بجلی گیس ناپید، کلی لوہڑ کاریز مسائل کا گڑھ بن چکی ہے،محلہ کمیٹی

کوئٹہ ( پ ر ) محلہ کمیٹی کلی لوہڑ کاریز کے سربراہ حاجی رضا محمد جتک ، حمید بنگلزئی ،نیاز محمد محمد حسنی شیر محمد عمرانی اور دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کلی لوہڑ کاریز مسائل کا گڑھ بن چکی ہے تین سال سے علاقے کے غریب عوام ٹینکر مافیا کے رحم و کرم پر ہیں پی ایچ ای کا ٹیوب ویل ٹرانسفارمر نہ ہونے کی وجہ سے بند ہے جبکہ واسا کے بور شدہ ٹیوب غیر فعال ہیں علاقے میں گیس پریشر نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ بجلی ہر دوسرے روز دن بھر اور رات بھر نہیں ہوتی دوسری جانب تمام سیٹلائٹ ٹاؤن کی نکاسی آب کا رخ کلی لوہڑ کاریز کی جانب موڑ دیا گیا ہے جس سے نالے بند ہیں اور مین جتک چوک پر گندے پانی کی وجہ سے چوک تالاب بنا ہوا ہے جہاں سے راہگیروں خاص طور پر غوث بخش رئیسانی ہائی سکول کی طالبات کو سکول آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ علاقے کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں بصورت دیگر احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید